پنجاب پولیس نظام میں بہتری کے لئے خصوصی آ ن لائن سیمینار

پنجاب پولیس نظام میں بہتری کے لئے خصوصی آ ن لائن سیمینار

  

لاہور(پ ر)پنجاب پولیس کو دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور جدید دور کے میڈیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے نظام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ عام عوام کی نظر میں اس کا بہتر تاثر قائم ہو سکے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ پولیس اور میڈیا کے مابین مزید بہتر پیشہ ورانہ ہم آہنگی ہو تاکہ معنی خیز کمیونیکیشن کو فروغ ملے اور عام عوام کو آج کل کے سوشل میڈیا کے بے ہنگم دور میں درست خبر تک با آسانی رسائی ہوان خیالات کا اظہارسول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، مقامی اخبار، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیاکے نمائندوں نے لاہورمیں 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے عنوان سے منعقدہ ویبینار(آن لائن سیمینار)میں کیا۔ واضح رہے کہ ملک گیر جامع پروگرام 'پولیس عوام ساتھ ساتھ'کے ذیلی پروگرام'پولیس میڈیا ساتھ ساتھ'کے تحت یہ گیارہواں ویبینار منعقد کیا گیا جس کا اہتمام کمیونیکیشنز کمپنی کمیونیکینشز ریسرچ سٹریٹجیزنے کیا، میزبانی کے فرائض معروف کمیونیکیشنسٹ ظفر اللہ نے انجام دیے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس، میڈیا اور سول سوسائٹی کے مابین ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے اور ساتھ ہی مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے بہتر پولیسنگ کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -