کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کردی،اعجاز چودھری

کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کردی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کایوم شہداء کشمیر پر جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کشمیری عوام کا پیدائشی حق ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور مودی نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کردی ہے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر سپوت قابض بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیرعوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

، مقبوضہ کشمیر سے جلد قابض بھارتی ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گی، بھارتی فوج کے ظلم و ستم عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، عالمی برادری بے گناہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا فوری نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -