لائن آفکنٹرول پر بھارتی جارحیت انتہائی خطرناک ہے،عرفان صدیق

  لائن آفکنٹرول پر بھارتی جارحیت انتہائی خطرناک ہے،عرفان صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف راوی ٹاؤ ن وممبر مارکیٹ محمد عرفان صدیق نے کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور سویلین آبادی پرآئے روز حملے خطے کے امن اور استحکام کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔ رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات شہری آبادی میں معصوم انسانوں کے ساتھ بدترین سفاکیت وجارحیت ہے۔

پاک فوج ملک وقوم کے دفاع اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے۔

مسلح افواج بھارت کی خطے کے امن دشمنی کی سوچ کو شکست دیں گے۔