حکومت صحیح معنوں میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،احتشام اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر) اسلامی جمیعت کالج یونین کے سابقہ صدر ملک احتشام اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس وقت صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکلالنے میں عمل پیرا ہے۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کو بلند مقام دلا رہے ہیں جو آج سے پہلے کسی وزیر اعظم نے نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دنوں جن مسائل کا شکار ہے وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت بہت جلد ختم ہو جائے گا۔
پاکستان ان دنوں عالمی افق پر ابھر کر سامنے آر ہا ہے جس کا تما م سہرا عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے پر امن ہونے کا پیغام دنیا کو پہنچایا
۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیر میں ہونے والے خون کی ہولی کو کوئی نہیں بھول سکتا جب 21نہتے کشمیریوں کو اذان مکمل کرنے کی سزا دی گئی جس کے بعدکشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں مسلسل اضافہ ہوا اور شہیدوں کو لہو رنگ لایا کہ دنیا بھر میں کشمیر کے حق میں آوازیں اٹھ رہیں ہیں اور بہت جلد کشمیر بھی دنیا کے افق پر جگمگاتا اٹھے گا۔