لوٹ مار کی سیاست نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،جاوید اقبال بٹ

لوٹ مار کی سیاست نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،جاوید اقبال بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین جنرل (ر) راحیل شریف لور ز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ مار کی سیاست کے کھیل نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور حکمرانوں کے اللوں تللوں سے عام آدمی شدید متاثرہورہا ہے۔

حکومت لااینڈ آرڈر کی بالادستی اور حالات کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ عام آدمی حکومت سے شدید مایوس ہوچکا ہے۔ کرونا وائرس کی موذی وباء کے دوران ہسپتالوں میں ناقص علاج کے انتظامات نے حکومت کی گڈ گورننس کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ حکومت کی رخصتی ناگزیرہوچکی ہے۔ عوام کرپٹ مافیا کو اقتدار کے ایوانوں سے جلد نکال باہر کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -