عامر مرزا انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری مقرر

عامر مرزا انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری روڈ کا اجلاس گزشتہ روز مارکیٹ صدر شاہد نذیر کی صدارت منعقد کیا گیا جس میں ایم پی اے مسلم لیگ ن بلال یٰسین اور ماجد ظہور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر شاہد نذیر کی جانب سے عامر مرزا کی بطور جنرل سیکرٹری تقرری و منظوری کی گئی جس کو موجود مارکیٹ کمیٹی و عہدیداروں نے سراہتے ہوئے اسے صدر کامکمل بھروسہ اور اعتماد کی وجہ قرار دیا۔اس موقع پر شاہد نذیر نے مسلم لیگی قیادت بلال یٰسین اور ماجد ظہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں مہمانانِگرامی کے شکر گزار ہیں

جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر اس تقریب کو چار چاند لگائے۔اس جلاس میں منعقد کئے گئے جنرل سیکرٹری عامر مزا کی تقریری سے مارکیٹ میں ہونے کاموں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔پروگرام کے اختتام پر آنے والے معزز مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔