اساتذہ مطالبات کے حق میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے

اساتذہ مطالبات کے حق میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایم سی کیڈر کے اساتذہ کرام کا اپنے مطالبات کے حق میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس 7کلب روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کارپوریشن کے 250 سے زائد سکول جو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت احسن طریقے سے کام کررہے تھے،انہیں 2007ء میں محکمہ تعلیم پنجاب کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان اساتذہ کرام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا گیا جس سے ان اداروں کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے صدر میاں محمداسحاق کمیانہ اور انچارج ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے چیئرمین میاں جاوید علی، محمد اجمل خان، رانا ندیم، انعام اللہ بھٹی اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کیڈر کے ہزاروں اساتذہ کرام کو گزشتہ 13سال سے ان کے حق سے محروم رکھا گیا۔وزیراعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ تمام میل اور فی میل اساتذہ کو فوری طور پر پرموشن دی جائے بصورت دیگر اساتذہ کرام اپنے بچوں سمیت تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -