21جوانوں کی شہادت نے کشمیریوں میں آزادی کی نئی روح پھونکی،سیف الملوک

21جوانوں کی شہادت نے کشمیریوں میں آزادی کی نئی روح پھونکی،سیف الملوک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ آج کے دن کشمیر میں 21نوجوان کشمیریوں کی شہادت نے کشمیریوں میں آزادی کی ایک نئی روح پھونکی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں آواز اٹھائی جبکہ موجودہ حکومت نے کشمیری بھائیوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اذان مکمل کرنے کی خاطر 21کشمیریوں کی شہادت کو پوری دنیا سمیت پاکستان کی عوام کسی بھی طرح نہیں بھلا سکتی

جنہوں نے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے باطل و جابر ہندو فوجیوں سے سینے پر گولیاں کھا کر جام شہادت نوش کیا۔مسلم لیگ(ن) نے کشمیریوں کی آواز کے ساتھ لبیک کہا جبکہ موجودہ حکومت نے آج تک کشمیری بھائیوں کے لئے کچھ نہ کیا اور انہیں لاوارث و تنہا کر کے چھوڑ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایک نا اہل حکومت ہے روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے اور پہلے تیل بم گرایا اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -