شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران 74 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران 74 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی کتا مار مہم جاری ہے،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ نشتر اور گلبرگ زون میں 28 آوارہ کتوں کو مارا گیا اور عزیز بھٹی اور واہگہ زون میں 22 آواہ کتوں کو مارا گیا جبکہ اقبال زون میں 17 آواہ کتوں کو مارا گیا.مجموعی طور پر 74 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا


. آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی کیا گیا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آوارہ کتوں کو تلف کیا جا رہا ہے.