سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدسے تاجر رہنماؤں کی ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید سے نعیم میر کی قیادت میں تاجر رہنماوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر رہنما اشرف بھٹی، وقار احمد، عطاء الرحمن جٹ، ملک ناظم اور نعیم پاشا نے شرکت کی۔ ملاقات میں تاجر برادری نے اپنے مسائل بارے سربراہ لاہور پولیس کو آگاہ کیا۔تاجر رہنما ملک ناظم کی طر ف سے پولیس رویہ بارے شکایت کی گئی۔ جس پر سربراہ لاہور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس تاجر برداری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ تاجر برادری نے کورونا وباء میں پولیس کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے۔ تاجر برادری کی سربراہ لاہور پولیس کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور کورونا ایس او پیز اور مقررہ اوقات کے بعد بھی دکانیں کھولنے والوں کیخلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔