پولیس کا کریک ڈاؤن 12قماربازگرفتارکرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ فرقان بلال کی ہدایت پر ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل رانا ندیم یسین کی سربراہی میں قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔انچارج چوکی گلدشت ٹاون عاطف سلطان خان کے مطابق چوکی گلدشت ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 12 ملزمان کامران۔سہیل۔ندیم۔صدام۔آصف۔فاروق وغیرہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤد پر لگی ہزاروں روپے نقدی, موبائل فونز اور تاش برآمد کر کیملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔