چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، گاڑیوں سمیت قیمتی سامان چھین لیا

  چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، گاڑیوں سمیت قیمتی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمال کے گھر سے6لاکھ70ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے مصور حسین کے گھر سے 4لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ رائیونڈ سٹی میں ڈاکووں نے شاہد کے گھر گھس کر3لاکھ 45ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے علی احمد کے گھر سے 1لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے فہیم کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ملت پارک میں ڈاکوؤں نے کامران سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے داود سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان شفیق آبادکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے22ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ جوہر ٹاون اور گلشن اقبال سے گاڑیاں اور مزنگ۔رنگ محل اور ہڈیارہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -