جڑانوالہ، دبئی پلٹ نوجوان کی نہر سے نعش برآمد

  جڑانوالہ، دبئی پلٹ نوجوان کی نہر سے نعش برآمد

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) دبئی پلٹ مبینہ اغواء ہونیوالے نوجوان کی نہر سے نعش برآمد، پولیس نے شک کی بنا کر دوست کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 57گ ب کا رہائشی 24سالہ ارسلان دبئی سے چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا تھا چند روز قبل گھر سے گیا مگر واپس نہ آیا جس کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا۔ پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 34گ ب کے قریب نہر گوگیرہ برانچ سے نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ارسلان ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا اور شک کی بنا کر اسکے دوست مدثر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لے گئے مدثر کی نشاندہی پر جوتے کپڑے و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -