مبینہ کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جولائی تک توسیع

مبینہ کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اربوں روپے مبینہ کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جولائی تک توسیع کر دی،گزشتہ روز ملزم کو کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کئے جانے کے حوالے سے حتمی بحث کے لئے وکلاء کو طلب کرلیاہے،نیب کا موقف ہے کہ ملزم کی جانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خوردبرد کے شواہد حاصل ہوئے ہیں،ملزم عثمان سعید مین برانچ, فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا۔

مزید :

علاقائی -