ڈسکہ: ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی زیورات، موٹر سائیکل سے محروم

ڈسکہ: ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی زیورات، موٹر سائیکل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈمشن کمپاؤنڈ کا رہائشی پرویز اقبال اپنی دکان بسم اللہ جنرل سٹور پر بیٹھا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار آئے اور اس کی جیب اور دکان کے غلہ سے ایک لاکھ رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ موضع کوٹلی چھمب والے کے رہائشی مسعود احمد کے گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چور آئے اور گھر سے سیف الماری سے 3لاکھ رو پے نقدی،200یورو،100ریال،28تولے کے طلائی زیورات اور دو عدد موٹر سائیکلیں 125بلا نمبری چرا کر بیروبی گیٹ کھول کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

مزید :

علاقائی -