تھانہ ملت پارک کے ایس ایچ او کان لیگ کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر پر تشدد

تھانہ ملت پارک کے ایس ایچ او کان لیگ کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر پر تشدد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں دو بھائیوں کے درمیان جائیدادکے تنازعہ پر سفارش کے لیے آنے والے نون لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر باقرکو ایس ایچ او نے لے جاکر حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے ٹکٹ ہولڈر کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنانے پر ن لیگ کے درجنوں کارکنوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا اور تھانے پردھاوابولنے کی تیاری کررہے تھے کہ ڈی ایس پی سمن آبا وحید اسحاق نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ڈی آئی جی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے، ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ او ملت پارک انسپکٹر ملک شہباز کو قصور ٹھرایا گیا اور اس کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کی سفارش کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ملت پارک کے علاقے میں ایک گھر میں دو بھائیوں میں لڑائی جھگڑے پر صلح صفائی کے لئے لوگ جمع تھے۔اس دوران ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری باقر حسین اور دیگر لوگ موجود تھے۔ تلخ کلامی زیادہ ہونے پر اہل محلہ نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دے دی۔ایس ایچ او ملت پارک انسپکٹر ملک شہباز نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری باقر حسین سمیت دونوں بھائیوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور عوام کے سامنے زلیل و خوار کرتے ہوئے اٹھا کر تھانے لے گیا اور بند کر دیا اطلاع ملنے پر ن لیگ ٹکٹ ہولڈر سید توصیف شاہ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے تھانہ ملت پارک کا گھیراؤ کر لیا،مظاہرین نے لاہور پولیس کے افسران کے خلاف بھی نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور بدتمیز ایس ایچ او کی تعیناتی سفارش پر کرکے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کے حکم پر ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن ر محمد اجمل موقع پر پہنچے اور ڈی ایس پی سمن آباد نے لیگیوں سے بات چیت کرکے انھیں ٹھنڈا کیا اور صبح ایس پی اقبال آاون کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی،گزشتہ روز لیگی راہنما ایم این اے مہر اشتیاق، خواجہ عمران نذیر،سید توصیف شاہ کے ہمراہ دیگر لیگی عہدیدار ایس پی اقبال ٹاؤن کے آفس پہنچے جہاں ان سے ناانصافی کے حوالے بات کی،ایس پی اقبال ٹاؤن نے انہیں بتایا کہ انکوئری مکمل کرکے ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کو بھجوا دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوئری میں ایس ایچ او ملت پارک ملک شہباز کو قصور وار لکھا گیا ہے،وفد کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انسپکٹر ملک شہباز تھانہ وحدت کالونی تعینات تھا جہاں سے اسے اختیارات سے تجاوز،کرپشن پر معطل کیا گیا لیکن بااثر ہونے پر اسے بحال کرکے ملت پارک ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے اگر اس کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایکشن نہ لیا گیا تو پھر احتجاج کیا جائے گا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف ابتدائی انکوائری کے بعد مزیدانکوائری ڈی ایس پی نوانکوٹ کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ او گنہگار پائے گئے ہیں

مزید :

علاقائی -