کورونا،زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں 31 جولائی تک پیش نہیں کیا جائیگا

کورونا،زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں 31 جولائی تک پیش نہیں کیا جائیگا

  

لاہور(نامہ نگار)کورونا وائرس خدشہ کے پیش نظرزیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں 31 جولائی تک پیش نہیں کیا جائے گا، جیل حکام نے اس سلسلے میں سیشن جج لاہور اور نیب کے ایڈمن جج کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے،جیل حکام کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث لاہور کی عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کیا جائے گا، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی پنجاب نے ملزمان کے حوالے سے ایس او پیز جاری کررکھے ہیں،متعلقہ افسروں کے ایس او پیز کی روشنی میں زیر حراست ملزمان کو پیش نہیں کیا جا رہاہے،یادرہے کہ نیب مقدمات ،قتل اور منشیات سمیت دیگر مقدمات کے ملزمان کو 20 مارچ سے پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -