وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 2ہفتوں کیلئے ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کستان تحریک انصاف کے رہنمااورفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست 2ہفتوں کے لئے ملتوکردی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے پر سماعت ملتوی کی گئی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ہے، درخواست گزارکا موقف ہے کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کیپا اداروں کی تضیک کی،حکومتی وزیر فیصل واڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے،تھانہ پرانی انار کلی میں ملکی سالمیت اور اداروں کو بدنام کرنے کے متعلق ایف آئی آر کی درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔