پولیس کا قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،12ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ فرقان بلال کی ہدایت پر ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل رانا ندیم یسین کی سربراہی میں قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،انچارج چوکی گلدشت ٹاون عاطف سلطان خان نے کاروائی کرتے ہوئے ایک قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا،انچارج چوکی گلدشت ٹاون عاطف سلطان خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کامران۔ سہیل۔ندیم۔صدام۔آصف۔فاروق وغیرہ شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤد پر لگی ہزاروں روپے نقدی, موبائل فونز اور تاش برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں.ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے قمار بازوں کی گرفتاری پر انچارج چوکی گلدشت ٹاون عاطف سلطان خان و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔