چوہنگ،تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی،2 خواتین سمیت 8افراد زخمی

چوہنگ،تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی،2 خواتین سمیت 8افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق چوہنگ ملتان روڈ پر تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خاتون سمیت 8مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں میں عثمان سرور، سمیر معراج دین، عابدہ اظہر، نجمہ حفیظ، اور احمد شامل تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا۔کوسٹر ملتان سے لاہور آرہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید :

علاقائی -