گکھڑمنڈی: چوری کے موٹر سائیکل کباڑئیے کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

گکھڑمنڈی: چوری کے موٹر سائیکل کباڑئیے کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ گکھڑ میں چودہ نا کارہ موٹر سائیکل جو کہ مال مقدمہ کی صورت میں تھے کو چوری کر کے کباڑئیے کو فروخت کرنے کے الزام میں تھانہ کے محرر خاور رشید،اے ایس آئی تھانہ کینٹ اصغر علی ساہی سکنہ کوٹلی ساہیاں اور پرائیویٹ شخص عرفان اشرف گجر سکنہ لوہیانوالہ کو حراست میں لیکر مال مسروقہ چودہ موٹر سائیکل بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایس پی آپریشن کی رپورٹ پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ گکھڑ رانا سجاد علی کو فرائض میں غفلت پر معطل کر دیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ کے اسٹور سے ایک ڈالہ میں لاد کر مبینہ طور پر ساز باز کر کے ایک کباڑئیے کو فی موٹر سائیکل 2400 روپے میں فروخت کر دئیے سی سی ٹی وی کیمروں کے زرئیے واردات کا سراغ لگایا گیا تھانہ کے سب انسپکٹر احسان ا للہ نے عارضی طور پر ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -