جڑانوالہ، ڈکیتی واردات، لاکھو ں کامال وزر لوٹ لیا

جڑانوالہ، ڈکیتی واردات، لاکھو ں کامال وزر لوٹ لیا

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا، مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 61گ ب مہارانوالہ کا رہائشی چوہدری ذکا ء اللہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران ڈاکوؤں کا گروہ گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا ڈاکو جاتے ہوئے موٹرسائیکل لائسنسی1 عدد گن، 1 عدد پسٹل بھی لے گئے قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ڈاکوؤں کے گروہ نے 61گ ب مہارانوالہ میں ٹریفک وارڈن فرخ کے گھر میں بھی لوٹ مار کی تھی اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے متاثرین کا کہناہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود میں اندھیرنگری مچا رکھی ہے عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں مگر پولیس ڈنگ ٹپاو پالیسی پر عمل پیرا ہے لہذا سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری ازخود نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کریں۔

مزید :

علاقائی -