فیروزوالہ، شادی شدہ عورتوں سمیت چار عورتیں اغواء
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا، شرقپوراور فیروزوالہ کے علاقہ دو شادی شدہ عورتوں سمیت چار عورتیں اغواء ایک خاتون تین بچے کو ہمراہ لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں اظہر حسین نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بیوی گلشن شہزادی کو تین بچوں سمیت اغواء کرکے فرار ہو گئے۔ رانا ٹاؤن میں نا معلوم افراد نے محنت کش کی بیوی اقراء بی بی کو اغواء کر لیا فرار ہو گئے۔ شرقپور کے علاقہ میں جواں سالہ خاتون (ش) اغواء ملزمان فرار ہو گئے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں جواں سالہ خاتون(خ) اغواء پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔