ننکانہ، حادثات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

ننکانہ، حادثات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ اسٹیشن ننکانہ صاحب کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 20سالہ آمنہ گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ گاؤں لیٹاں والا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 17سالہ انعم اچانک چکر آجانے کے باعث نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔

گاؤں معراج پورہ سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 22سالہ رضوان گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ مڑھ بلوچاں پھاٹک کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 14سالہ عائشہ اور12سالہ ابو بکر گر کر زخمی ہو گئے علاوہ ازیں گاؤں میراں پور سٹاپ دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 20سالہ اشفاق اور18سالہ شان گر کر شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -