جڑانوالہ سرکل میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

جڑانوالہ سرکل میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے رہنماؤں رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ،رانا زاہد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکل جڑانوالہ میں ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تھانہ صدر کھرڑیانوالہ روڈ پر ہرروز ناخوشگوار واقعہ پیش معمول بن چکا ہے۔ ایک ماہ کے دوران کروڑوں کا مال لوٹا گیا۔ مذکوران کا کہنا ہے کہ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں۔ پولیس اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے وارداتوں کے مقدمات درج نہ کر رہی ہے اور نہ ہی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر سکی ہے جبکہ درج مقدمات کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ نہیں ہو رہی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

مزید :

علاقائی -