جڑانوالہ: بہنوئی کی فائرنگ سے سالہ جاں بحق، سسر بیٹے سمیت زخمی
جڑانوالہ (نامہ نگار)گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کر دیا۔باپ بیٹا زخمی ہوگئے تھانہ سٹی کی حدود ڈیفنس ویو کے رہائشی تنویر احمد کی بیٹی کی شادی اسماعیل آباد میں حیدر کے ساتھ طے پائی جس کے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوا اور گھر میں گھریلو جھگڑے شروع ہوگئے گزشتہ روز حیدر کا سسر تنویر احمد اور اس کے بیٹے قمر تنویر، بدر تنویر اس کے گھر صلح کے لیے آئے جہاں تلخ کلامی پر حیدر وغیرہ نے فائرنگ کرکے اپنے سسر اور سالوں کو زخمی کر دیا جس کے نتیجہ میں قمر تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد اور بھائی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے