فیروز والہ:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

فیروز والہ:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) شاہدرہ میں واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر امانت علی کو زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے قیصر کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے۔ڈاکوؤں نے فیکٹری مالک عثمان غنی شیخ کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے محمد علی کو روک کر لوٹ لیا۔ اس سے موٹر سائیکل نقدی، چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات میں مزاحمت پر گولی مار کر دکاندار فریاد کو زخمی کر دیا۔ چوروں نے محمد حنیف کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -