ننکانہ، 3 منشیات فروش گرفتار

ننکانہ، 3 منشیات فروش گرفتار

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ملزمان ارشد، قاسم اور صادق کو ساڑھے تین کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ محمد یونس اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس موقعہ پر ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں، منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -