مصطفی آباد:منشیات، موٹر سائیکل چور گینگ، 4 جواری گرفتار

مصطفی آباد:منشیات، موٹر سائیکل چور گینگ، 4 جواری گرفتار

  

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) منشیات فروش، موٹر سائیکل چور گینگ، چار جواری، کیمیکل ڈور بنانے والے ملزمان گرفتار،لاکھوں کی ولائتی شراب، چھ موٹر سائیکلیں، بھاری مقدار میں کیمیکل ڈور، داؤ پر لگی رقم6500روپے بر آمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے خصوصی حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رائے ناصر عباس نے محمد طیب چوکی انچارج بیدیاں، سب انسپکٹر راؤ دلشاد خاں،اکبر غنی سب انسپکٹر، محمدیونس اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 12گھنٹے میں سنگین جرائم میں ملوث 17افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباََ 12لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں لاکھوں روپے کی ولائتی شراب، 6 موٹر سائیکلیں، کیمیکل ڈور، داؤ پر لگی رقم6500روپے بر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -