قومی اسمبلی، شہد اء کشمیر کو خراج عقیدت، بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد منظور

قومی اسمبلی، شہد اء کشمیر کو خراج عقیدت، بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد منظور

  

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں حکومت نے کورونا کے باعث ہسپتالوں کی فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ پار لیما نی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے ایوان کو بتایاکہ اوپی ڈیز سے عام عوام کا رش ہو جاتا ہے اور اس میں نحیف لوگ بھی شامل ہوتے ہیں اور معمولی وائرس بھی ان پر اثر انداز ہو سکتا ہے،اوپی ڈیز کھولنے سے کورونا کے کیس مزید بڑھ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی سفارش پر اوپی ڈیز کو بند رکھا ہوا ہے،اب الحمد اللہ کورونا کیس کم ہو رہے ہیں جیسے ہی این سی او سی اجا ز ت دیگی،فوری طور پر او پی ڈیز کھول دینگے، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اعوان نے کہا کہ پمز اور پولی کلینک میں روزانہ 18ہزار مریض چیک اپ کیلئے آتے تھے،او پی ڈی کے بند ہونے سے لاکھوں مریض اپنے گھروں میں بغیر علاج کے قید ہو کر رہ گئے ہیں اور ہزا ر و ں مریض ایسے ہیں جن کے اپنڈیکس کے آپریشن ہونا تھے اورکورونا کے باعث وہ بھی رک گئے ہیں،سپریم کورٹ نے بھی او پی ڈیز کھولنے کا حکم دیا تھااور یہ سلسلہ یوں رہا تھا پھر کورونا کے بغیر عام مریضوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے،22لاکھ کی آبادی میں صرف دو ہسپتال ہی کام کر ر ہے ہیں،اور سننے کو آیا ہے کہ اب تو ڈاکٹرزعلاج کرنے کو بھی راضی نہیں ہو رہے ہیں،ہماری خواہش ہے سپیکر اس پر رولنگ دیں تاہم سپیکر نے توجہ دلاؤ نوٹس قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔دریں اثناء قومی اسمبلی میں یوم شہداء کشمیر کے حوالہ سے متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی،قرار داد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی،جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان متفقہ طور پر کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، قراد داد میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو فوری طور پر خق خود ارادیت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا،اس قرار پر تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کے دستخط تھے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -