اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے ارسال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ معاملہ تحقیقات کیلئے ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائیگا۔اس حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹری کاظم نیاز کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری وزیراعلیٰ کو ایک سمری تیار کرکے ارسال کریں گے۔ سمری میں مبینہ معاملہ کی تحقیقات کسی ایک ادارے سے کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی معاون خصوصی بلدیات اور مشیر اطلاعات کامران بنگش کے مطابق چیف سیکرٹری کسی کابینہ رکن کے خلاف انکوائری کا مجاز نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری سمری تیار کرکے وزیراعلی کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے۔ وزیراعلیٰ معاملہ کی تحقیقات کے لئے آج کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ اول -