فیصل واوڈا کی زیر نگرانی ہنگری کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

فیصل واوڈا کی زیر نگرانی ہنگری کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی زیر نگرانی ہنگری کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئے گئے۔ آبی وسائل کے شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے حکومت پاکستان اور حکومت ہنگری کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر وزارت آبی وسائل میں دستخط کیے گئے۔ سیکریٹری آبی وسائل محمد اشرف اور ہنگری کے سفیر نے اپنی حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا،چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن،چیئرمین ارسا،جوائنٹ سیکرٹری واٹر اور دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی-

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -