غیر قانونی سرچ لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،100 گاڑیاں چالان

  غیر قانونی سرچ لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،100 گاڑیاں چالان

  

پشاور (کرائم رپورٹر) سٹی پٹرولنگ فورس پولیس پشاور نے سرچ اور ریوالونگ لائٹ کی غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا اغاز کر رکھا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کریک ڈاون کے دوران تقرینا100 گاڑیوں میں لگے سرچ لائٹ کو اتار کر غیر قانونی استعمال کرنے والے افراد کو ٹریفک پولیس کے زریعے چالان کیا گیا ہے،کریک ڈاون کا مقصد امن و ما ن کی صورتحال کو بر قرار رکھنا اور سرچ لائٹ کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ فورس عثمان خان کی نگرانی میں سٹی پٹرولنگ فورس کے موبائلز اور رائیڈرز نے غیر قانونی سرچ لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے جس کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران 100 گاڑیوں سے غیر قانونی سرچ لائٹ اتار کر گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک پولیس کے زریعے چالان کیا ہے غیر قانونی سرچ لائٹ استعمال کر نا قانونی جرم ہے جس کے استعمال کی وجہ سے غیر قانونی سرگرمیاں کی جا رہی ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -