نظام کی ناکامی کی وجہ شخصی اور موروثی سیاست ہے‘ فائق شاہ

نظام کی ناکامی کی وجہ شخصی اور موروثی سیاست ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی نظام اور جماعتوں کی ناکامی زیر بحث آچکی ہے، اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا وعدہ کرنے والے مکمل ناکام ہو چکے ہیں، حقیقی جمہوریت میں سب سے بڑی رکاوٹ شخصی اور موروثی سیاست ہے جس نے جماعتوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور عوام کو ذہنی غلامی میں مبتلا کر رکھا ہے، عوام ان مفاد پرست عناصر اور نسل در نسل اقتدار پر قابض طبقے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یہی عوامی فیصلہ اصل جمہوری انقلاب ہو گا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ وڈیروں، جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور اشرافیہ نے تہتر سال سے عوامی استحصال کیا ہے، گلی گلی، محلہ محلہ یہی طبقہ بادشاہ بن کر بیٹھا ہوا ہے، جہالت کے بیج بو کر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں، اور عوام اسی طرح روٹی اور بنیادی ضروریات کیلئے ترستے رہ جاتے ہیں، عمران خان کی ناکامی یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ شخصی اور موروثی سیاست ملک کے مستقبل کے لیے کچھ نہیں کر سکتی، امن ترقی پارٹی نے مشترکہ قیادت، بورڈ برائے حکمت و ایمانداری کا عملی تصور پیش کیا ہے، جس میں تمام ادارے مل کر ملک جو بحران سے نکال سکتے ہیں، مقتدر حلقوں سمیت دانشوروں کو یہ سوچنا ہوگا کہ وہ آنا سے نکل کر فوری اقدامات کریں اور عوام کو ان کی غلامی سے آزاد کروائیں۔اس وقت بد انتظامی عروج پر ہے اور عوام تنگ ہیں اب ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، تاکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -