پشاور، جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم گرفتار

پشاور، جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق اندرون شہر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے تیس ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس پی رورل وقار خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی کرنسی سمگل کی جائیگی جس پر ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ چمکنی حفیظ الرحمن نے کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص حارث ولد جہانزیب سکنہ قصہ خوانی کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے تیس ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -