پبی،اضاخیل میں پولیس کی کارروائی،صوابی کا اشتہاری گرفتار

  پبی،اضاخیل میں پولیس کی کارروائی،صوابی کا اشتہاری گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔تھانہ چھوٹا لاہور(صوابی)پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتارسیف اللہ خان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ چھوٹا لاہور(صوابی)کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری اضاخیل کے علاقے میں موجود ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر پولیس نفری کے ہمراہ لیکر کامیاب چھاپہ لگایا گیا۔ملزم محمد ثمین ولد محمد کریم ساکن نبی گرفتار۔ملزم مقدمہ علت 476 مورخہ 16-09-2019 جرم 302 تھانہ چھوٹا لاہور(صوابی) کو مطلوب تھا۔جن کو ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -