پشاور،پولیس کے ہاتھوں مسلح ملزم گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد
پشاور (کرائم رپورٹر)سٹی پٹرولنگ فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران مسلح ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد پستول، کارتوس برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس نے رنگ روڈ پشتخرہ چوک میں مسلح ملزم جانداد خلیل ولدجانس سکنہ پشتخرہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اورکارتوس برآمد کر لی ہے جس کے خلاف تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے