نوشہرہ، مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق، 3زخمی

نوشہرہ، مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق تین افراد شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک گل بہار کالونی میں بلٹ انجری کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی،اطلاع موصول ہونے کے بعد ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی،20 سالہ(م) بی بی گولی لگنے سے جاں بحق ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا دوسرا واقعہ نوشہرہ میں نامعلوم شخص نے دریائے کابل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی لاش کی تلاش جاری ہے تیسرا واقعہ جی ٹی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی امان گڑھ اسٹاپ پر روڈ ٹریفک حادثہ۔ حادثہ گاڑی اور ویگن کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا،علی جان عمر 23 سال حادثے کے دوران شدید زخمی ہوا،ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم کو اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔