پبی،ڈی پی او کا ریسکیو 1122 سنٹر کادورہ

  پبی،ڈی پی او کا ریسکیو 1122 سنٹر کادورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے ریسکیو 1122 نوشہرہ ڈسٹرکٹ آفس ڈاگ بنگلہ کا تفصیلی دورہ کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے ان کا استقبال کیا ریسکیو 1122 نوشہرہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی جس کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف سٹالز اور کنٹرول روم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بریف کیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں شب و روز خدمات کی فراہمی کے لئے الرٹ رہتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین  نے ریسکیو 1122نوشہرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنی خوشیوں کو عوام الناس پر قربان کر دینے والے وہ شیر جوان ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں   ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 ڈاکٹر میر عالم نے کہا کہ ریسکیو سروس کی ایمبولینس کا شمار دنیا کی بہترین ایمبولینسز میں کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو کسی بھی حادثے کے دوران بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا جا تا ہیں۔تاکہ قیمتی انسانی جان کو بروقت بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بم دھماکوں روڈ ٹریفک حادثات عمارت گرنے اور دیگر قدرتی اور ناگہانی ایمرجنسیز کے دوران زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد فراہم کر چکے ہیں ایمرجنسی کے دوران زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -