صوابی،بجلی کرنٹ لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق

  صوابی،بجلی کرنٹ لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) زیدہ ضلع صوابی میں پانی میں بجلی کا کرنٹ آنے سے گیارہ سالہ بچہ جھٹکا لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اکبر علی سکنہ زیدہ کا گیارہ سالہ کمسن بیٹا محمد علی گھر میں موجود پانی میں پہلے سے بجلی کا کرنٹ مو جود تھا لیکن اس کا علم نہ ہونے پر بچے نے اس کے ساتھ ہاتھ لگا لیا جس کے نتیجے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -