صوابی،گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی تیسری خاتون بھی چل بسی

  صوابی،گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی تیسری خاتون بھی چل بسی

  

صوابی (بیورورپورٹ)موضع بام خیل میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والی تیسری خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسی۔تفصیلات کے مطابق موضع بام خیل میں ایک ماہ قبل ایک گھر میں کھانہ پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ جانے سے پانچ رشتہ دار خواتین بُری طرح جھلس گئی تھی جن میں سے ایک موقع پر جب کہ دوسری بعد ازاں ہسپتال میں چل بسی تھی اسی طرح تیسری خاتون گذشتہ شام ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ متوفیہ ٹھیکہ دار عبداللہ کی زوجہ، امین اللہ اور ہارون اللہ کی بہن جب کہ محمد بلال کی بھابھی تھیں۔اسی طرح مرنے والی خواتین کی تعداد تین تک پہنچ گئی جب کہ دو تاحال زیر علاج ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -