2سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

2سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈیمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ (HEART)پشاور کے ڈائریکٹر محمد ارشد (PCS-SG-BS-20)کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر چارسدہ کے پرنسپل تصبیح اللہ (پروفیسرBS-20)کو تبدیل کر کے اول الذکر کی جگہ بحیثیت ڈائر یکٹر خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ (HEART)پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -