چارسد ہ،پختون ایس ایف کا سکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  چارسد ہ،پختون ایس ایف کا سکولوں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)تعلیمی اداروں کے بندش کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری دفاتربازار اور دیگر ادارے کھل گئے ہیں مگر تعلیمی اداروں کی بندش کا آخر کیا جواز رہ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلباء وطالبات کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع کئے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز کا سلسلہ ختم کرکے تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں تاکہ لاکھوں طلباء و طالبات کا مزید وقت برباد نہ ہو انہوں نے کہا کہ سمسٹر فیس مکمل یا پچاس فیصد معاف کئے جائیں کیوں کہ گذشتہ چار مہینے سے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ کاروباری لاک ڈاون کی وجہ سے عوام کا روزگار بھی تباہ ہوچکا ہے ان حالات میں والدین تعلیمی اداروں کے فیس ادا کرنے کے قابل نہیں اس موقع پر طلباء نے پلے کارڈز اٹھاکر شدید نعرہ بازی کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -