گلبرک،راہزن گروہ کے مرکزی ملزم گرفتار

  گلبرک،راہزن گروہ کے مرکزی ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ کو گرفتار کر لیا، تھانہ گلبرگ پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کی عرض سے فوری موقع پر پہنچ کر نہایت حکمت عملی کیساتھ گلبرگ کی حدود ڈسٹرکٹ کونسل روڈ پر واقع قبرستان میں موجود راہزن گروہ کے اہم ملزم ارسلان ولد حیدر سکنہ نوتھیہ کو گرفتار کر لیاجس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -