متنی،اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5 گرفتار

متنی،اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی کے علاقے میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا گیا،جس میں مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے بھی حصہ لیا،خصوصی آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد گرفتار کر لیا خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی ہدایت پر ایس پی صدر عبد السلام خالد کی نگرانی میں تھانہ متنی کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ، ایس ایچ او تھا نہ متنی بسم اللہ جان،کمانڈوز، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے شرکت کی، خفیہ اطلاع پر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا گیا کے دوران پانچ مشکوک افراد گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،اسلحہ میں تین کلاشنکوف، دو رائفل، چار پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہے گرفتار ملزمان کا مختلف ذرائع سے تصدیق کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -