پشاور،جرائم پیشہ اورمنشیات فروش گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

پشاور،جرائم پیشہ اورمنشیات فروش گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کی امن و امان کے قیام اور منشیات کی روک تھام کیلئے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرائم اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف،7 عدد پستول اور5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان اللہ نے کا روائی کے دوران محمد قا سم ولد دلاورخان اورجان محمد ولد بنارس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چا رکلوگرام چرس، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث نے کاروائی کے دوران ملزم اکبر علی ولد محمد یو نس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ متنی،تھانہ بڈھ بیر،تھانہ متھرا اور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے 9 افراد وکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف اور 7عدد پستول برآمد کی ہے گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرائم اور منشیات میں ملوچ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -