مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کا انعقاد
پشاور(سٹی رپورٹر)مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور اور چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جو ملک دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں انہیں ناکامی و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ تمام مسالک کے علمائے کرام پیغام پاکستان کے تقاضوں کے مطابق مضبوط اور متحد ہیں اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت ملک طارق اعوان، مولانا روح اللہ مدنی،مولانہ عبدالروف، مولانہ حامد الحق حقانی، مولانا جلیل جان اور دیگر بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے ہمیشہ لازاوال قربانیاں دی ہیں اور ان ہی کی مضبوط حکمت عملی سے دشمن طاقتوں بالخصوص ہندوستان کے کئی خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہے ہیں مودی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی نمائندگی کر رہی ہے اور آج پورے ملک کے علمائے کرام عوام اور تمام دیگر مذاہب ملکی سلامتی اور اس کے دفاع اور تحفظ کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان پرامن پاکستان کی طرف تیزی سے گامزن ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پیغام پاکستان کو پارلیمنٹ سے منظور کراکے ایک بل کی شکل دی جائے اور جو عناصر سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں سائبر کرائم کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔