ٹاؤن تھری نے مال مویشی منڈی اور روئی کا کارخانہ بند کردیا

  ٹاؤن تھری نے مال مویشی منڈی اور روئی کا کارخانہ بند کردیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری انتظامیہ نے نقشہ پاس کئے بغیر یونیورسٹی ٹاؤ ن میں پلازہ پر کام بند جبکہ لنڈی اربا ب میں مال مویشی منڈی اور غیرقانونی کارخانے کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان اور ٹی او آر ایاز خان کی ہدایت پر انفوسمنٹ آفیسر حضرت علی نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ کینال روڈ یونیورسٹی ٹاؤن ریلوے لائن پر جاری پلازہ میں بغیر نقشہ پاس کرنے پر تعمیراتی کام کو بند کردیا جبکہ مالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک نقشہ پاس نہ ہو تو وہ تعمیراتی کام نہ کریں جبکہ عوامی شکایات پر ارباب لنڈ ی میں مال مویشی کی غیرقانونی منڈی کو بھی بند کردیاگیا جبکہ مالک کو بھاری جرمانہ کردیاگیا اسی طرح ارباب لنڈی میں عوامی شکایت پر رہائشی علاقے میں غیرقانونی روئی کے کارخانے کو بھی بند کردیاگیا اور مالک کو جرمانہ کردیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -