باجوڑ، ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سولر سسٹم میں لاکھوں کے گھپلوں کانکشاف

باجوڑ، ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سولر سسٹم میں لاکھوں کے گھپلوں کانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، مریضوں کو مشکلات۔ سہولیات ناپید۔ خار ہسپتال کے سولر سسٹم میں لاکھو ں روپے کے گھپلوں کا انکشاف۔عوام کا نیب اور اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ۔سولر سٹم خراب ہونے سے ہسپتال میں مریض سخت گرمی میں رل گئے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ ایمرجنسی وارڈ میں سرنج اور ادویات نہ ہونے کے باعث غریب مریض بازار سے ادویات کی خریداری پر مجبور۔ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ۔ ضلع باجوڑ کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمیں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔ ایمرجنسی میں وارڈ میں سرنج اور ادویات نہ ہونے کے باعث غریب مریض بازار سے ادویات اور سرنج خریدنے پر مجبور ہیں۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث مریضوں اور تیماداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سولرسسٹم پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے مگر گھپلوں کے باعث سولر سسٹم بھی ناکارہ ہوگیاہے۔ باجوڑکے عوامی حلقوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں جاری اندھیر نگری چوپٹ راج کاسخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ جبکہ دوسری جانب عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں کئی سالوں سے تعینات کلرکوں کا تبادلہ کیاجائے۔عوامی حلقوں نے ڈی سی باجوڑ اور اے سی خار سے مطالبہ کیا کہ خار ہسپتال کے حالت زار کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔