ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے سات مریض مکمل صحت یاب

ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے سات مریض مکمل صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کورونا کے سات مریض مکمل صحت یاب،ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،ڈی ایم کیو ہسپتال میں اس وقت بھی 12 مریض زیر علاج ہیں۔کورونامریضوں کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے،قائم مقائم ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ہنگو میں کورونا کے زیر علاج 19 مریضوں میں سے سات مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ نے بتایا کہ سات کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جن میں سے دو مریض انتہائی کریٹیکل حالت میں تھے اب ان کے نیگیٹو ٹیسٹ آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ولایت شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اب بھی ہسپتال میں 12 مریض زیر علاج ہیں جن کو محکمہ صحت کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا عملہ انتہائی جانفشانی سے خدمات انجام دے رہا ہے اور ہسپتال میں مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔